جیت ٹیم کے ساتھ کپتان کیلئے بھی اہم ہوتی ہے،اظہرعلی

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے،اگلے 5،4 سال میرے لیے اہم ہیں،ٹیسٹ چیمپئن شپ میرے لئے چیلنج ہے، مصباح الحق کےساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے اور ان سے اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ٹیم کی قیادت کرنے پر سرفراز احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سرفراز کی پاکستان کے لیے خدمات بہترین ہیں،سرفراز احمد کو مکمل سپورٹ کروں گا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنامیرے لئےاعزازہے، چیلنجز بہت ہیں لیکن کوشش کرینگے کہ بہتر کھیل پیش کریں،جیت ٹیم کے ساتھ ساتھ کپتان کیلئے بھی اہم ہوتی ہے۔

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹادیا گیااظہرعلی نے مزید کہا کہ ٹيسٹ چمپئن شپ ميرے ليے ايک چيلنج ہے اور امید ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی،ہمیں ٹیسٹ رینگنگ میں اُوپر جانا ہے،پہلےکےمقابلےمیں کافی تبدیل کھلاڑی کے روپ میں نظر آؤں گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.