بھارت میں ہندوسماج پارٹی کے سربراہ کملیش تیواڑی قتل

لکھنؤ: بھارت میں ہندو سماج پارٹی کے سربراہ کملیش تیواڑی کو اُن کے گھر میں گھس کر چھریوں کے پہ در پہ وار کرکے قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اپنی پرانی جماعت سے صدارت کے عہدے پر شدید اختلاف کے بعد ہندو سماج پارٹی کے نام سے جماعت بنانے والے 43 سالہ کملیش تیواڑی کو رات گئے اتر پردیش میں ان کے گھر میں گھس کر 2 نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم افراد ہولی کی مٹھائی لے کر گھر میں داخل ہوئے جن میں سے ایک نے کملیش تیواڑی کے گلے پر چھری پھیر دی اور پھر سینے اور پیٹ پر تیز دھار چھری سے ضربیں لگائیں۔ قاتلوں نے واردات سے پہلے مقتول کے ساتھ 36 منٹ گفتگو کی۔

اہل خانہ کے کمرے تک پہنچنے سے پہلے قاتل فرار ہوگئے، ہندو لیڈر کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ کملیش تیواڑی کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں میں سے ایک چھٹی پر تھا جب کہ دوسرا قتل کے وقت سو رہا تھا۔ کملیش تیواڑی نے 2015 میں مسلمانوں اور نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی جس پر پورے بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ پولیس نے تیواڑی کو حراست میں لے لیا تھا۔ بعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کملیش تیواڑی کے دل آزاری پر مشتمل مذہبی تبصرے اور شدید سیاسی اختلاف سمیت ہر پہلو پر تحقیقات کررہے ہیں۔ نامناسب سیکیورٹی اور قاتلوں کے 36 منٹ تک کمرے میں موجودگی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ کملیش تیواڑی قاتلوں کو جانتے تھے اسی لیے بے وقت کمرے میں بھی بلایا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.