راولپنڈی اور کراچی میں ڈینگی سے مزید 3افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی/ راولپنڈی: سندھ اور پنجاب حکومت اس مہلک وباء پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے ، آج (جمعہ ) ڈینگی بخار سے مزید 3 افراد دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے دوافرادکا تعلق راولپنڈی جبکہ ایک کراچی سے ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  پنجاب میں 234 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔اسی طرح  سندھ میں 235 افراد اس جان لیوا مرض میں مبتلاہوئے ہیں ۔دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 نئے مریضوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی ہے ۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.