مولانا فضل الرحمٰن کے جائز مطالبات ماننے کوتیار ہیں :وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علما آزادی مارچ کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں ، مولانا فضل الرحمٰن کے جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبا د میں علما ء کے وفد سے ملاقات کی ،جس میں  وزیراعظم نے علما ء سے اپیل کی کہ وہ آزادی مارچ کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں ۔علما ء کی جانب سے وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ۔اس سے قبل قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا  ،اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 31اکتوبر کو جلسے میں مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا جائے گا۔فضل الرحمان سمیت جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماؤں کی حمایت میں شہباز نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح 4.5فیصدسے گھٹ کر2.8 ہوگئی ہے۔"ہم اقتدار میں آنے کے بعد معیشت بحال  کریں گے"۔ شہباز شریف نے مزید کا کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا چاہتے ہیں،پاکستان کی معاشی صورت حال تباہی کے دہانے پر ہے،بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے،پاکستان کی معاشی صورت حال بدترین سطح پر ہے 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.