پاکستان کا دورہ شاندار اور یادگار رہا، برطانوی شہزادی

اسلام آباد: برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کہا ہے کہ ان کا اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ انتہائی شاندار اور یادگار رہا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹ میڈلٹن نے کہا کہ پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت اور جغرافیہ نے برطانوی شاہی جوڑے کو بہت زیادہ متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کا دورہ بہت اچھا رہا، ہم نے بہت سارا پاکستان دیکھا، بڑی قسم کی چیزیں دیکھیں اور اس کی جغرافیہ دیکھ کر حیرت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا لاہور میں ایس او ایس ویلیج کا دورہ بہت زیادہ خاص رہا۔ کیٹ میڈلٹن کا کہنا تھا کہ وہ اور شہزادہ ولیم کو اسطرح کے ایس او ایس ویلیج دیکھنے کی بڑی خواہش تھی۔

لاہور میں ایس او ایس ویلیج میں برطانوی شاہی جوڑے نے یتم بچوں کے ساتھ وقت گزرا اور تین بچوں کی سالگرہ بھی منائی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑا 5روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

ایس او ایس ویلیج میں کیٹ میڈلٹن نے اپنی پہلی تقریر بھی کی اور اردو میں اپنی تقریر کے ابدائی کلمات سے مجمع کو متاثر کیا۔

سی این این کے مطابق ایس او ایس ویلیج نے برطانوی جوڑے کو اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے دوران اس کا دوبار دورہ کیا۔

برطانوی شاہی جوڑا اپنا پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ہفتے کے روز خصوصی طیارے  سے اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.