بیلا حدید سائنسی طور پر دنیا کی دلکش ترین خاتون قرار

نیویارک: سپرماڈل بیلا حدید کو سائنسی طور پر دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔ غیرملکی جریدے ڈیلی میل کے مطابق دنیا بھر کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے چہروں کی سائنسی طور پر پیمائش کی گئی جسے ’گولڈن ریشو آف بیوٹی‘ کا نام دیا گیا۔ خوبصورتی کے سائنسی پیمانے نے تئیس سالہ امریکی ماڈل بیلا حدید کو دنیا بھرمیں سب سے زیادہ جاذب نظر، دلکش اور حسین خاتون کا لقب دیا ہے۔ گولڈن ریشو آف بیوٹی کے مطابق بیلا حدید خوبصورتی کے مقرر کردہ میعارات پر پورا اترتی ہیں۔ ان کی آنکھیں، بھنوئیں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑا اور چہرے کے خدوخال 94 فیصد تک خوبصورتی کے گولڈن ریشو آف بیوٹی پر پورا اترتے ہیں۔ اس ضمن میں بات کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ کاسمیٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ چہرے کی خوبصورتی کے لئے بنائے گئے پیمانے پر بیلا حید کا چہرہ مکمل طور پر پورا اترتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.