مولانا پہلے ایک فیصلہ کرلیں کہ دھرنا دینگے یا مارچ کریں گے

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا پہلے ایک فیصلہ کرلیں کہ وہ دھرنا دینگے یا مارچ کریگے اور دھرنے کی آڑ میں انتشار کی کوئی اجازت نہیں دے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کل علمائے کرام کو مدعو کیا تھا اور میڈیا میں ملاقات کے حوالے سے حقائق کے برعکس خبریں شائع ہوئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا سخت نوٹس لیا ہے جبکہ مختلف وزارتوں سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تجاویز طلب کیں ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ کے عوام صوبائی حکومت کی بد انتظامی کا شکار ہو رہے ہیں کیونکہ سندھ حکومت نے مقررہ وقت میں گندم کی خریداری نہیں کی جسکے باعث کی وجہ سے سندھ میں آٹے کی قیمت بڑھی ہے۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں کمی لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے جبکہ ای سی سی کو مؤثر اور جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.