پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس کوالیفائررراؤنڈ کیلئے آج ہالینڈ روانہ ہوگی

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم آج رات اولمپکس کوالیفائررراونڈ کھیلنے کیلئے ہالینڈ روانہ ہوگی۔

اولمپکس کوالیفائرراؤنڈ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا دستہ لاہورایئرپورٹ  سے  آج شب 3 بج کر 20 منٹ پر ہالینڈ کے شہرایمسٹیلون  کے لیے روانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے خلاف میچز سے قبل پاکستان 22 اور23 اکتوبرکو جرمنی کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفائر میچز میں شرکت کے لئے نیدرلینڈ روانہ ہوں گے۔

ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے فاتح اولمپک گیمز ٹوکیو 2020 کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

خیال رہے کہ 19 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم ، رضوان سینئر اس کی قیادت کریں گے، وقار (گول کیپر) ، امجد علی (گول کیپر) ، مبشر علی ، رضوان علی ، عماد بٹ (نائب کپتان) ، ابوبکر محمود ، معین شکیل  شامل ہیں ۔

اسی طرح تصورعباس ، اظفر یعقوب ، راشد محمود ، علی شان ، اعجاز احمد ، عمر بھٹہ ، محمد رضوان سینئر (کپتان) ، رانا سہیل ، رانا وحید ، غضنفر علی ، حماد انجم ، عرفان سینئربھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مینیجر اور ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید، کوچ وسیم احمد ، ظہیر احمد بابر ، اجمل خان لودھی اور سمیر حسین بھی ساتھ جائیں گے۔

جرمنی بمقابلہ پاکستان پہلا میچ   22 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے،  مونچینگلاڈباچ، جرمنی میں کھیلا جائیگا ۔ دوسرا میچ 23 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 9:30 بجےاسی گراؤنڈ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: اولمپکس کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز 2019 پاکستان بمقابلہ ہالینڈ پہلا میچ 26 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے،  ویگنر ہاکی اسٹیڈیم،شہرایمسٹیلون، ہالینڈ میں ہوگا ۔دوسرا میچ 27 اکتوبر  پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے، ویگنر ہاکی اسٹیڈیم،شہرایمسٹیلون، ہالینڈ میں کھیلا جائیگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.