میکسیکو کلب کی ٹیم کا تنخواہ نہ ملنے پر انوکھا احتجاج

میکسیکو ( 92 نیوز) میکسیکو کی کلب ٹیم نے تنخواہ نہ ملنے پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے  مخالف ٹیم کو گول کرنے کے مواقع فراہم کر دیے ۔

میکسیکو کے فٹبال کلب ویرا کوز کے کھلاڑیوں نے  تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجاً گولز کا دفاع نہ کیا اور مخالف ٹیم کو گول کرنے کے آسان مواقع فراہم کیے۔

کھلاڑی چپ چاپ کھڑے رہے اور کوئی مزاحمت نہ دکھائی اور دوسری ٹیم نے پہلے چار منٹ میں دو گول داغ دیے ، میچ میں ویراکوز کی ٹیم کو تین ایک سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.