حکومتی اقدامات سے معیشت استحکام کے راستے پرگامزن ہوگئی ہے، عبدالحفیظ شیخ

واشنگٹن: ( 1 اکتوبر 2019) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں وفد نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرتاکی ہیکوناکاؤ سے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے پاکستان میں جاری اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کو کرنٹ اکاؤنٹ اورمالیاتی خسارے پر قابوپانے اورحکومت کی طرف سے معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت استحکام کے راستے پرگامزن ہوگئی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ اے ڈی بی پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے۔

انہوں نے ادارہ جاتی اصلاحات پر اطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ پاکستان سے مستقبل میں تعاون جاری رہےگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.