'شام سے انخلا کے بعد امریکی فوج کے دستے عراق میں تعینات'

ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ نئے منصوبے کے تحت شام سے نکلنے والی امریکی فوج کے دستے مغربی عراق میں تعینات ہوں گے۔

مارک ایسپر نے مزید کہا ہے کہ شدت پسند گروہ داعش کے خلاف فوج کے آپریشن جاری رہیں گی تاکہ یہ دوبارہ کارروائیاں نہ کر سکے۔

امریکی خبر رساں ادارے "اے پی" کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے دورے میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے اس خیال کی بھی تردید نہیں کی کہ عراق میں موجود امریکی افواج شام میں داعش کے خلاف انسداد دہشت گردی کے آپریشن نہیں کریں گی۔

عراق سے شام میں کارروائیوں کے حوالے سے مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آتی جائیں گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.