لاہور:اتوار بازاروں میں مہنگائی کا راج برقرار

ملک بھر اتوار بازاروں کی طرح لاہور میں بھی مہنگائی کا راج  برقرار ہے۔لاہور کے اتوار بازارمیں آلو فی کلو 38 روپے سے بڑھ کر 40 روپے میں فروخت ہوا،اس کے علاوہ  پیاز فی کلو 50 روپے سے بڑھ کر 53 روپے،  ٹماٹر فی کلو 63 روپے سے بڑھ 68 روپے، لہسن بھی 186 روپے سے بڑھ کر 192 روپے فی کلو میں بیچا  گیا ، دیگر سبزیوں کے نرخوں پر بات کریں تو  کریلا 62 سے بڑھ کر 65 روپے، پالک بھی 2 روپے اضافے کے بعد 26 روپے فی کلو، لیموں فی کلو 80 روپے سے بڑھ کر 83 روپے، سبز مرچ 248 روپے فی کلو سے بڑھ کر 258 روپے جبکہ  پھول گوبی کی قیمت میں بھی دو روپے اضافہ کر دیا گیا۔مٹر آٹھ روپے اضافے کے ساتھ 170 روپے فی کلو،  گاجر اور ساگ کی قیمت بھی دو روپے اضافے کے بعد 38 اور 30 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.