پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی مذموم عزائم خاک میں مل گئے:فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔اپنے ٹویٹ میں  انہوں  نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات کی تعریف ہماری مخلصانہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔ پاکستان اس ضمن میں مزید مزید اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے لیے کوشاں تھا تو دوسری جانب وزیراعظم عمران اپنی مخلصانہ کاوشوں سے پاکستان کا حقیقی مثبت شخص دنیا کے سامنے لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ اس لمحے قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی اولادیں استحکام پاکستان کی منزل کے حصول میں روڑے اٹکا رہی ہیں جبکہ پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔ اگلے چند ماہ نہایت اہم ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسی صورتحال میں مولانا ملیشیا اور جتھوں کے ساتھ دہشت کی علامت بن کر ملک و قوم کے تشخص اور وقار کو کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.