ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب،9 بھارتی فوجی ہلاک،2 بنکر تباہ

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی  میں 9 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن  کے  جوڑا، شاہ کوٹ اور نوشیری سیکٹر زمیں  بھارتی فوج کی اشتعال  انگیزی  پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی  ہلاک اور 2 بنکرز بھی تباہ ہوگئے۔

Indian unprovoked CFVs in Jura, shahkot & Nousehri Sectors deliberately targeting civilians. Effectively responded. 9 Indian soldiers killed several injured. 2 Indian bunkers destroyed.During exchange of fire 1 soldier & 3 civilians shaheed, 2 soldiers & 5 civilians injured.

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2019

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ   پاک  فوج کی موثر کارروائی سے کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج  کا  ایک جوان شہید، جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

بھارتی فوجیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.