پاکستان کا بلیک لسٹ میں جانے کا خطرہ ٹل گیا

پیرس: (18 اکتوبر 2019) پاکستان کا بلیک لسٹ میں جانے کا خطرہ ٹل گیا۔ پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی سازشیں ناکامایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ۔

پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی سازشیں ناکام ہوگئیں۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سربراہ نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کےخاتمے کے لیے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔ مزید اقدامات کے لیے فروری دو ہزار بیس تک پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کےخاتمے کیلئے پاکستان نے مثبت اقدامات کیے ہیں اور مزید بہتری کے لیئے  پاکستان کو فروری دوہزار بیس تک کا وقت دے دیا گیا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جون دو ہزار اٹھارہ کے بعد سے حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مل کر کام کرنے میں سیاسی عزم کا اظہار کیا۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف ظاہر کرے کہ اس نے اقدامات کیے ہیں اور پابندیاں لگائی ہیں اور متعلقہ ادارے حکومت سے تعاون کر رہے ہیں۔ اداروں کے درمیان تعاون کو بہتر بنایا جائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.