آزادی مارچ، حکومتی وفد کی عبدالغفورحیدری سے آج ہونیوالی ملاقات منسوخ

اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ کے معاملہ پر حکومتی وفد کی مولانا کی ٹیم کے سرکردہ رہنما عبدالغفورحیدری سے آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔

جے یو آئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی مذاکرتی کمیٹی کی مولانا کی ٹیم کے سرکردہ رہنما عبدالغفورحیدری سے آج ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔

چیئرمین سینٹ اور عبدالغفورحیدری کی ٹیلی فونک بات چیت میں ڈیڈ لاک ختم کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

ادھر مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مذاکرات کا معاملہ رہبرکمیٹی کے سپرد کردیا، 22 اکتوبر کو ہونےوالے اجلاس میں حکومتی کمیٹی کی تجاویز کو سامنے رکھا جائیگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.