حکومت اور جے یو آئی (ف) کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ

اسلام آباد: حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان ہونے والےپہلے باضابطہ مذاکرات منسوخ کر دیے گئے،اب متحدہ اپوزیشن کی طرف سے رہبر کمیٹی مذاکرات کرے گی۔ حکومت مخالف آزادی مارچ کو روکنے کے لیے حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی اور گزشتہ روز مذاکراتی کمیٹی کے ممبر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبد الغفور حیدری کو ٹیلیفون کیا ۔جس کےبعد آج حکومت اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ملاقات طے تھی تاہم اب یہ ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے اور اب متحدہ اپوزیشن کی طرف سے رہبر کمیٹی مذاکرات کرے گی۔دوسری جانب رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے حکومت بات کرنا چاہ رہی ہے، دل آزاری کے باوجود حکومت سے مذاکرات کے لیے ہاں کی،مذاکرات کریں گے لیکن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے، انہوں نے روایات کا پامال کیا ،چیئر مین سینیٹ نے درخواست کی تو ہم نے اس کو قبول کیا،دیکھیں گے ان کی کیا تجویز ہیں ،ہمارا کوئی نیا مطالبہ نہیں ۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.