حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،فضل الرحمان

 

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے

تفصیلات کے مطابق مردان میں میڈیا سے گفتگومو لا نا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  آج رات کی مذاکرات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس میں مذاکرات کی بات کم اور دھمکیاں زیادہ تھی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جس حکومت کا اپنا کوئی آئینی اور قانونی جواز نہ ہو وہ ہمیں کیا آئینی حدود بتائے گی؟،حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور اس حوالے سے رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں حزب اختلاف کا متفقہ مؤقف سامنے آئے گا اور اس پر عمل ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انصار الاسلام رضاکار تنظیم اور ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے، جو حکومت رضاکاروں سے خوفزدہ ہے وہ مسلح تنظیموں کا کیا مقابلہ کرے گی،اپوزیشن ایک صفحے پر ہے اور اس کا ایک ہی ہدف ہے، ہم اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ پاکستان پر مشکل وقت آیا تو ڈنڈا بردار محاز پر ہوں گے۔

وا ضح رہے کہ حکومتی کمیٹی کی طرف سے جے یو آئی ف کے ساتھ پہلے باضابطہ رابطے میں فریقین میں ملاقات طے پا نے کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ حکومتی کمیٹی آج رات آٹھ بجے پارلیمنٹ لاجز میں عبدالغفور حیدری کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے گی، جس میں رہنما جے یو آئی ف کو مذاکرات کے لیے رضا مند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کے بعد ہی باضابطہ مذاکرات ہوں گے تاہم یہ دیکھنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں کیا تجاویز اور سفارشات سامنے لائی جاتی ہیں۔

واضح رہےکہ کچھ دن قبل حکومت نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس حکو متی کمیٹی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، اسد عمر، چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر تعلیم شفقت محمود شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.