ماہرہ خان ٹوئٹرکےبعد انسٹاگرام کی بھی کوئین بن گئیں

پاکستان کی مشہورومعروف اداکارہ ماہرہ خان ایک اوراعزازاپنےنام کرلیاہے۔

 تفصیلات کےمطابق پاکستان  فلم وڈرامہ انڈسٹری کی ناموراداکارہ وماڈل ماہرہ خان شوبزکے بعداب سوشل میڈیاکی بھی کوئین بن بن گئیں ہیں ۔

 جی ہاں ماہرہ خان سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرکےبعداب انسٹا گرام کی بھی کوئین بن گئیں ہیں ۔ ماہرہ خان ٹوئٹرکے بعد انسٹاگرام میں بھی سب سےزیادہ فالوورزرکھنےوالی پاکستان کی پہلی فنکارہ بن گئیں ہیں۔

View this post on Instagram

🌹@georgeshobeika 🌹 P.S Superstar still in Cinemas 💃🏽

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Sep 24, 2019 at 7:22pm PDT

انسٹاگرام پرویسےتوفنکاروں کولاکھوں کی تعدادمیں لوگ فالوکرتےہیں لیکن ماہرہ خان نےتمام فنکاروں کوپیچھےچھوڑدیاہے۔انسٹاگرام پرماہرہ خان کےفالوورزکی تعداد 5 ملین(50 لاکھ)ہوگئی ہےاورماہرہ خان وہ پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین لوگ فالوکرتےہیں۔

 ان کےعلاوہ اس فہرست میں اداکارہ ایمن خان 47 لاکھ کےسارتھ دوسرے،سجل علی42 لاکھ فالوورزکےساتھ تیسرےاورمنال خان 41 لاکھ فالوورزکےساتھ چوتھےنمبرہیں۔ اس کےعلاوہ اداکارہ صبا قمرکے 2.2ملین ،عروہ حسین کے 3.2 ملین،مومنہ مستحسن کے 2.9 اور  صدارتی تمغہ امتیازجیتنےوالی اداکارہ مہوش حیات کےانسٹاگرام پر 2.8ملین فالوورزہیں۔

 ماہرہ خان ڈرامہ انڈسٹری کےساتھ ساتھ سلور اسکرین اورلالی ووڈ کےساتھ ساتھ  بالی وڈکی فلم رئیس میں بھی اپنی اداکاری کےجوہردکھاچکی ہیں۔

اس کےعلاوہ ماہرہ خان  کئی قومی اوربین الاقوامی مصنوعات کی برانڈایمبسڈربھی ہیں۔ گزشتہ ماہ پیرس میں منعقدہونےوالےلورئیل پیرس فیشن ویک 2019 میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر ۔چکی ہیں


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.