شاہد آفریدی سرفراز کی حمایت میں بول پڑے

ملتان ( 24نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان نے کہا کہ سرفرازاحمد نے ٹیم کو بہت اچھا چلایا،عوام تھوڑا صبر سے کام لیں، حکومت کو تھوڑا وقت دیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں،جس مقصد کے لیے ہم یہاں آئے ہیں اس کے لئے سب ہمارا ساتھ دیں،ہم اپنی قوم کی بیٹیوں کی تعلیم کے پراجیکٹ کے لیے یہاں آئے ہیں۔

سرفرازاحمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ میرے خیال میں سرفراز نے ٹیم کو بہت اچھا چلایا،عوام تھوڑا صبر سے کام لیں، حکومت کو تھوڑا وقت دیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.