”شیرا” شیوسینا میں شامل،سلمان خان کا قابل اعتماد باڈی گارڈ

ممبئی: بھارتی اداکار سلمان خان کے سب سے قابل اعتماد باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف ’’شیرا‘‘ نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

شیرا شیو سینا کے سربراہ ادھے ٹھاکرے اور پارٹی صدر آدتیہ ٹھاکرے کی موجودگی میں انتہا پسند تنظیم شیوسینا میں شامل ہوئے۔ سوشل میڈیاپر شیئر کی گئی تصاویر میں شیرا کے کاندھے پر انتہا پسند ہندوؤں کی علامت ظاہر کرنے والا لال رومال بھی ہے اور ان کے ایک ہاتھ میں تلوار بھی موجود ہے۔ گرمیت سنگھ جولی 22 سال سے سلمان خان کے ساتھ تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.