ٹی ٹونٹی سیریز میں 3کھلاڑیوں نےجان بوجھ کر بُری کارکردگی دکھائی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سرفراز احمد کو گزشتہ ہفتے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ سرفراز احمد کو ناصرف کپتانی سے برطرف کیا گیا، بلکہ انہیں آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان نامزد کیا گیا جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا،سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی کچھ لوگوں نے حمایت کی جب کہ بعض مبصرین نے پی سی بی کے اس فیصلے کی مخالفت بھی کی۔اسی حوالے سے سینئرصحافی سلیم خالق نے ٹویٹ کیا ہے کہ سینئر صحافی ماجد بھٹی بھائی کی ایک رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کیلیے سری لنکا سے سیریز میں تین کرکٹرز نے جان بوجھ کر خراب کھیل پیش کیا،وہاب ریاض نے ان کی بات بھی نہیں مانی،بورڈ کومکمل تحقیقات کرنی چاہیے اورالزام درست ہے توایسے کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ضروری ہے۔اس بات میں کتنی سچائی ہے یہ تو تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکتا ہے تاہم سینئرصحافی کی بات نے کئی سوالا ت کھڑے کر دئیے ہیں۔۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی ٹیم کی کپتانی سے برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ سرفراز احمد کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر ان کے مداح جذباتی ہوگئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا غیر منصفانہ قرار دیا۔ پی سی بی کے اس اقدام کے بعد ہیش ٹیگ سرفراز احمد پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔سرفراز کے مداحوں نے بطور کپتان ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.