سوشل میڈیا پر دنیا کے کم عمر ترین ڈی جے کی دھوم

لندن ( 92 نیوز) ڈی جے آرٹسٹ  موسیقی میں رس گھولتے ہیں ،  ان دنوں سوشل میڈیا پر دنیا کے کم عمر ترین ڈی جے کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔

اس کیوٹ سے بچے آرچی کا تعلق برطانیہ سے ہے جس نے صرف چار سال ایک سو تین دن کی عمر میں ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ، آرچی میوزک میں کمال مہارت رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا پر دنیا کے کم عمر ترین ڈی جے کی دھوم ‏

اس نے مشہور برطانوی میوزک فیسٹیول میں بطور ڈی جے شرکت کی  جس نے اسے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آرچی کا نام دنیا کے سب سے کم  عمر ڈی جے کے طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب  ان دنوں سوشل میڈیا پر بھی بچے کی دھوم مچی ہوئی ہے اور اس کی ویڈیو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.