جینیفر لارنس اور کک مارونی شادی

29 سالہ آسکر انعام یافتہ اداکارہ نے شادی کی تقریب میں صرف 150 افراد کو ہی مدعو کیا جبکہ اس کو میڈیا کی کوریج سے بھی دور رکھا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جینیفر نے شادی کی تقریب میں سفید رنگ کا دلکش لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ دولہے نے ٹکسیڈو پہنا ہوا تھا۔ تقریب میں دولہے اور دلہن نے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو ہی مدعو کیا تھا جبکہ اس کی سیکیورٹی کے لیے متعدد محافوں کو تعینات کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان 2018 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور فروری 2019 میں جنیفر اور مورونی نے منگنی کی تھی۔ اس سے قبل معروف اداکارہ کے فلم ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے تعلقات تھے جبکہ اداکارہ ان کا اعتراف بھی کرچکی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.