آزادی مارچ پرحکومت سےمذاکرات ہوں گے یانہیں ؟،رہبر کمیٹی کا فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد:( 21 اکتوبر 2019) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج متوقع ہے، جس میں آزادی مارچ پرحکومت سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جانے کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں اپوزیشن کی تمام پارٹی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں آزادی مارچ پرحکومت سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

گذشتہ روز جے یو آئی (ف) اور حکومتی وفد کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی تھی، جے یو آئی ایف کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اب رہبر کمیٹی مذاکرات کرے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.