تاجروں کے تحفظات دور کرنے کےلیے نیب کی کمیٹی قائم

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے چھ رکنی کمیٹی بنادی ہے جو اپنی سفارشات ادارے کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو پیش کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں افتخارعلی ملک، داروخان اچکزئی، عاطف باجوہ، انجم نثار، سکندر مصطفی خان اور جمیل یوسف شامل ہیں۔

ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاونٹیبلٹی نیب اورڈی جی آپریشن نیب مسائل کے حل کے لیے کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات کا جائزہ لے گیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ چیئرمین نیب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بد عنوانی کے کینسر کی سرجری ضروری ہے، چیئرمین نیب

اعلامیے کے مطابق نیب آرڈیننس کے تحت  قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات پربغیر کسی تاخیر کے قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

جو ریفرنس دائر ہوچکے ان سے متعلق شکایات قابل پذیرائی نہیں ہوگی اورنیب کو قانونی طور پر تفویض اختیارات کے استعمال پربھی کوئی قدغن نہیں ہوگی۔

نیب اعلامیے کے مطابق ادارہ کاروباری برادری کا احترام کرتا ہے لیکن ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کےلیے بھی ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، ادارے کی پہلی اورآخری وابستگی پاکستان اور اس کی خوشحالی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.