انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں آٹھ پیسے اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں آٹھ پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.90 سے بڑھ کر 155.98 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا ہوا تھا۔

جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے کی کمی کے بعد چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔

انٹر بینک میں چار ماہ بعد ڈالر 156 روپے سے نیچے آگیا

2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔

اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔

ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔

 

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.