پی سی بی کا سری لنکاسے ٹیسٹ سیریز کے لیے رابطہ

لاہور: (20 اکتوبر 2019) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ سے دسمبر میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کے لیے باقاعدہ رابطہ کیا ہے۔ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوم گراؤنڈ پر کرناچاہتاہے۔ پی سی بی نے کراچی اور ایک ٹیسٹ راولپنڈی میں کرانے کی آفر کی ہے۔

دس سال بعد سری لنکا ٹیم نے پاکستان کے سونے کرکٹ میدان محدود اوورز کی سیریز کھیل کر آباد کر دیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز دسمبر میں شیڈول ہیں۔ سری لنکا ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ سے چیمپئن شپ کی پہلی سیریز کھیل چکی ہے۔ پاکستان بھی چیمپئن شپ کی پہلی سیریز ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا چاہتاہے۔ حالیہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاک، سری لنکا سیریز یو اے ای کے بجائے پاکستان میں ہونے کا روشن امکان ہے۔

سری لنکا کے سابق کپتان ارجناراناتنگا اور کمارسنگاکارا نے بھی پاکستان میں کھیلنے کی حمایت کی ہے۔ پی سی بی نے سری لنکا کرکٹ سے ٹیسٹ سیریز کے لیے باقاعدہ رابطہ کیاہے اور انہیں دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ سیریز کے دو ٹیسٹ مجوزہ طور پر کراچی اور لاہور میں ہونے تھے لیکن لاہور کے غیر یقینی موسم کے پیش نظر مہمان ٹیم کو ایک ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلنے کو کہا گیا ہے۔ سری لنکا، پاکستانی سرزمین پر ایک ٹیسٹ کھیلنے پر تیار ہے لیکن پی سی بی دونوں ٹیسٹ کی میزبانی کرناچاہتا ہے۔ سری لنکا کی آمد کی صورت میں پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ میچ منعقد ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.