جس ٹیم کو منتخب کیا ہے وہ آسٹریلیا میں بہتر کارکردگی دکھائے گی، مصباح الحق

لا ہور (نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے ٹیم میں ایسے سرپرائز پیکج رکھنے کی کوشش کی ہے جن کے ذریعے آسٹریلیا کو چیلنج کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ جس ٹیم کو منتخب کیا ہے وہ آسٹریلیا میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخاب احمد، حماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر،وہاب ریاض شامل ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ سیریز کے لیے اظہر علی(کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ کو منتخب کیا گیا ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.