ہمیں حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے، شا ہد آفریدی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پا کستان کے آل راؤنڈراور سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے، ہمیں تھوڑا مزید صبر اور حوصلہ سے کام لینا چاہیے، امید رکھیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان میں ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے، پراجیکٹ کا نام”تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام“ہے۔ بیٹیوں اور بچوں کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے،ہمارے سکولوں سے ڈیڑھ کروڑ بچہ باہر ہے۔ ہمیں ان بچوں کو سکول تک لے کرآنا ہے ،خاص طور پر بیٹیوں کو تعلیم دلانی ہے، کیونکہ معاشرہ بیٹیوں کی تعلیم سے آگے بڑھے گا۔ ہمارا اس پراجیکٹ کے حوالے سے 10روزہ سفر ہے۔ شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے اور مہنگائی کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمیں تھوڑا مزید صبر سے کام لینا چاہیے،اور ہمیں حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے، امید رکھیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.