امریکی فورسز سحیلہ کی سرحدی گزرگاہ کے راستے عراق میں داخل

دمشق: (21 اکتوبر 2019) شام سے انخلا کےبعد امریکی فورسز سحیلہ کی سرحدی گزرگاہ کے راستے عراق میں داخل ہوگئیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کیمرہ مین نے شام سے انخلاکے بعد امریکی فوج کی سو سے زیادہ بکتر بندگاڑیوں کو امریکی فوجیوں کو لےجاتے ہوئے دیکھا ہے۔ تمام گاڑیاں سحیلہ کی سرحدی گزر گاہ کے راستے عراق میں داخل ہوئیں ہیں۔

عراق میں ایک کرد سیکورٹی ذریع کے مطابق امریکی فورسز سرحد پار کرکے عراقی کردستان پہنچیں جہاں کی انتظامیہ نیم خود مختاری پر عمل پیرا ہے۔

گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نےگزشتہ روز کہا تھا کہ اس وقت افغانستان میں چودہ ہزار امریکی فورسز موجود ہیں جس میں سےآٹھ ہزار چھے سو فوجیوں کو واپس بھیجا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.