سینیٹ سیکرٹریٹ کی دفتر خارجہ میں جرمن ڈیسک کے افسر کے خلاف کارروائی کی سفارش

اسلام آباد: (21 اکتوبر 2019) دفتر خارجہ کے افسران کو لاپرواہی مہنگی پڑگئی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے دفتر خارجہ میں جرمن ڈیسک کے افسر کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ نے جرمن سفیر کی ایوان بالا آمد سے متعلق آگاہ نہیں کیا تھا۔ جرمن سفیر کا دورہ ملتوی ہونے پر بھی سینیٹ سیکرٹریٹ کو نہیں بتایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے مطالبہ کیا کہ اہم امور میں لاپرواہی کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دفتر خارجہ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو معاملہ کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرادی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.