کینیڈین شہر مونٹریال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ٹورنٹو: (21 اکتوبر 2019) کینڈین شہر مونٹریال میں ہزاروں افراد کا مظلوم اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

کشمیر کا جھنڈا اٹھائے ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین تھے جو مودی اور بھارت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے۔

سفاک اور بے رحم مودی بربریت اور سنگ دلی کی ساری حدیں پار کرچکی ہے۔ وقت آگیا ہے دنیا بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے کر ان اقدامات کو روکے۔

مظاہرین کے مطابق مودی کے سر پر خون سوار ہے اور وہ مقبوضہ وادی میں اپنی ریاستی غنڈا گردی اور طاقت کا بدترین اظہار کررہے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.