وزیراعظم عمران خان نے حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا

حب: (21 ااکتوبر 2019) وزیر اعظم عمران خان نے 1320 میگا واٹ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔

حب میں وزیر اعظم عمران خان نے حب پاور جنریشن پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا سی پیک کا پہلا جوائنٹ منصوبہ ہے اور سی پیک کے مختلف منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مقامی ایندھن کے ذریعے زیادہ بجلی بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کے لیے کم از کم 20 فیصد کوئلہ تھر سے لایا جائے جس سے ہمارے اخراجات میں کمی آئے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس گیس کے بھی ذخائر موجود ہیں اور ہم گیس سے بھی بجلی بنا سکتے ہیں جسے نکالنے کے لیے ہمیں سرمایہ کار کی ضرورت ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.