مشیر تجارت سے نیدرلینڈز کی وزارت خارجہ کے وفد سے ملاقات

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد میں نیدر لینڈ کی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں نیدر لینڈ کی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق کی سفیر اور پاکستان میں تعینات ڈچ سفیر بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے جبکہ مشیر تجارت کے ہمراہ سیکریٹری تجارت اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

پاکستانی اور نیدرلینڈ کے وفود کی ملاقات میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے اور یورپی یونین جی ایس پی پلس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.