کوئٹہ کےاسپینی روڈ پردھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

کوئٹہ کے اسپینی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیے جانے والے دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، جس سے وین کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جب اس کے پاس سے پولیس موبائل گزری تو اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.