لومیرج کی بجائے ارینج میرج کی خواہش،سارہ خان

کراچی: اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ محبت میں ایسا لگتا تھا کہ جسے میں نے پسند کیا ہے وہ مسٹر رائٹ ہے تاہم وقت نے میرا فیصلہ غلط ثابت کر دیا اور شادی سے پہلے ہی ہمارے راستے جدا ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے آغا علی سے منگنی یاشادی کی خبروں کو رد کر دیا۔ سارہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آغا علی کو میں نے پسند کیا تھا جو غلط فیصلہ ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب میں ارینج میرج کروں گی اور اس حوالے سے بہت جلد اپنے پرستاروں کو سرپرائز دینے والی ہوں۔ میں تو خاندانی انسان سے شادی کرکے گھر بسا لوں گی لیکن مجھے کھو کر آغا علی نے اپنا ہی نقصان کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.