مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ میں مصباح الحق کی ہیڈ کوچ سمیت تین عہدوں پر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مصباح کے پاس کوچ سمیت تین عہدے ہیں، تینوں عہدوں کا مصباح کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے لہذا انہیں کام سے فوری طور پر روکا جائے۔عدالت نے مصباح الحق کو فوری کام سے روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی سی بی اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.