25 اکتوبر کو پریس کانفرنس کرکے بڑی خبر دوں گا: شیخ رشید

اسلام آباد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت دھرنے سے خوفزدہ نہیں، مولانا نے 27 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، 25 اکتوبر کو ہی بڑی خبر دے دوں گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ کرپشن کا قلع قمع کرنے کے لئے فری ٹریک پالیسی دے رہے ہیں، اپنے انجن لائن ، اپنے ویگن لائیں ، ہمیں کرایہ دیں اور ٹریک استعمال کریں۔ ریلوے ترقی کی جانب گامزن ہے۔7بڑے سٹیشنز کا ٹینڈر کرنے جارہے ہیں، پانچ ٹرینیں ٹینڈر پر دے دی ہیں۔ایم ایل ون کے آنے سے تمام پھاٹک ختم ہوجائیں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.