سلمان شہباز کی ضبط ہونے والی جائیدادوں کی تفصیلات جاری

لاہور: (21 اکتوبر 2019) نیب نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی ضبط ہونے والی جائیدادوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کو مطلوب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرلی گئی ہے۔ سلمان شہباز کی ضبط شدہ جائیداد کی کاپی اب تک نیوز نے حاصل کر لی ہے جس کے مطابق نیب نے مختلف مقامات پر سلمان شہباز کی ملکیتی دو سو نو کنال دس مرلے اراضی، سولہ کمپنیوں میں موجود اکاون کروڑ سے زائد مالیت کے شئیرز ضبط کرلیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیب نے سلمان شہباز کے دس مختلف بینک اکاؤنٹس میں موجود چار کروڑ روپے اور چار ہزار ایک سو پانچ امریکی ڈالرز بھی ضبط کیے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.