آسٹریلیا کی ایئر لائن ‘کانٹاس’ نے بغیر کسی وقفے کے طویل ترین آزمائشی پرواز مکمل کر لی

 آسٹریلیا کی ایئر لائن ‘کانٹاس’ نے بغیر کسی وقفے کے طویل ترین آزمائشی پرواز مکمل کر لی ہے جس کا مقصد طویل پرواز کی وجہ سے جہاز میں سوار عملے اور مسافروں پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔ذرائع ابلاغ کے مطا بق کانٹاس کی پرواز ‘کیو ایف 7879’ امریکی شہر نیو یارک سے آسٹریلوی شہر سڈنی تک کا 16200 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے سڈنی پہنچی۔اس پرواز نے 19 گھنٹوں اور 16 منٹ میں یہ فاصلہ طے کیا۔اس طویل پرواز کے لیے استعمال ہونے والے جہاز میں دوبارہ تیل بھرنے سے بچنے کے لیے تیل کا زیادہ ذخیرہ موجود ہوتا ہے۔ اس پرواز میں وزن کم رکھنے کے لیے صرف 49 مسافر سوار کیے گئے ہیں۔کانٹاس کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) ایلن جوائس نے دنیا کی طویل ترین آزمائشی پرواز کی کامیابی کو ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.