کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں کیا غائب ہے؟

معروف سماجی کارکن، گلوکار اور تعلیم کیلئے مصروف عمل شہزاد رائے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں پوچھا گیا ہے کہ اس تصویر میں کیا چیز غائب ہے۔

معروف گلوکار، سماجی کارکن اور تعلیم کیلئے مصروف عمل شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے ایک انوکھا سوال کر ڈالا۔

سیاہ پس منظر کے ساتھ شہزاد رائے کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک مونو گرام یعنی کالی سفید رنگ میں تصویر شیئر کی گئی، جس کے ساتھ شہزاد نے لکھا کہ ” کہ انہیں بتائیں کہ اس تصویر میں کیا کمی ہے”۔

 

بس جناب شہزاد رائے کا یہ پوچھنا تھا کہ لوگوں کے انوکھے جوابات کا تاندھا بندھ گیا، کسی نے کہا اچھے رنگ، تو کسی نے ان کی مسکراہٹ کو کمی قرار دیا۔ کسی نے اچھے لباس تو کسی نے اہل خانہ کے ساتھ نہ ہونے کا جواب دیا، مگر شہزاد رائے کو اصل جواب کا انتظار رہا۔

تصویر پر لوگوں کے جوابات کا سلسلہ طویل ہوا تو اچانک ایک بلاگر خاتون نے شہزاد کو جواب میں لکھا کہ آپ کی آدھی انگلی، ، جس پر شہزاد رائے نے انہیں داد دیتے ہوئے کہا کہ ” جی میم آپ نے بالکل درست کہا ہے” ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.