اداکارہ سارہ خان نے شادی کرنے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک:(22 اکتوبر 2019) پاکستان کی حسین اور خوبرو اداکارہ سارہ خان نے شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔اداکارہ نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی اور شادی کی فائنل تاریخ کا اعلان جلد کرکے مداحوں کو سرپرائز دینا چاہتی ہوں۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ پسند کی شادی نہیں کررہی ہیں ان کی شادی والدین کی رضامندی سے ہورہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ وہ آئٹم سانگ کے خلاف ہیں اور کسی فلم میں بھی اس طرح کے گانے پر پرفارم نہیں کریں گی، آئٹم سانگ کا ٹرینڈ ہمارے یہاں بالی ووڈ سے متاثر ہوکر لیا گیا ہے۔

سارہ خان نے آئٹم سانگ سے نفرت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اداکارائیں ہیں اور ہمیں وہی کرنا چاہئے جو ہمیں اچھا لگتا ہے، دوسروں کو بھی ہمارے پیچھے چلنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اپنے 8 سالہ کیریئر میں متعدد اداکاروں کے ساتھ کام کیا، ان میں سب سے بہترین نعمان اعجاز، بشریٰ انصاری اور فیصل قریشی ہیں۔

واضح رہے کہ کشھ عرصہ قبل اداکارہ سارہ خان اور اداکار آغا علی کے درمیان محبت کے قصے میڈیا کی زینت بنے تھے اور دونوں اداکاروں نے متعدد پروگراموں میں ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کہ جا رہی تھیں کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.