فلم دی رائز آف اسکائی واکر کافائنل ٹریلر جاری

سائنس فکشن فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ کا سیکویل، دی رائز آف اسکائی واکر کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اس فلم میں ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، جان بوئگا، آسکر ایساک، لپیتا نیونگ اور کیلی میری ترن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ ولن، پال پٹائین کی واپسی بھی دکھائی گئی ہے۔

فلم دی رائز آف اسکائی واکر ایکشن سے بھر پور فلم ہے جو فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

اس سے قبل اسٹار وار سیریز کی پہلی فلم ’دی فورس اویکن2015 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ دوسری فلم ’دی لاسٹ جڈائے‘ 2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔

اسٹار وارز سیریز کی تیسری فلم دی رائز آف اسکائی واکر کو رواں برس 20دسمبر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.