عالمی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں ' ٹاپ ریفارمر 'قرار دے دیا

اسلام آباد: عالمی بینک نے جنوبی ایشیا میں پاکستان کوسب سے زیادہ اصلاحات کر نے پر 'ٹاپ ریفارمر 'کا درجہ دے دیا ۔عالمی بینک کے صدر رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستان " ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس " میں گزشتہ  پندرہ سالوں میں پہلی بار اصلاحات کے ذریعے  11 درجے بہتری کے بعد 136 ویں نمبر پر آگیا تھا، رواں سال ورلڈ بینک نے 9 میں سے 6 اصلاحات کو تسلیم کیا جس کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا میں تیزی سے  اصلاحات کرنے والا  ملک بن گیا ہے ۔ ورلڈ بینک کے مطابق اس سال پاکستان نے 6 مختلف شعبوں میں بہتری دکھائی جن میں کاروبار کا آغاز، تعمیراتی اجازت ناموں کا حصول، بجلی کی فراہمی کا  حصول اور پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی اور سرحدوں کے آر پار تجارت شامل ہے۔ عالمی بینک نے تسلیم کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی حکومت کے کمپیوٹرائزڈ پنجاب اراضی ریکارڈ کی وجہ سے جائیداد کے اندراج کے معاملے میں بہتری آئی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.