وقار یونس نے ٹی 20 کرکٹ میں یارکرز کو اہم ہتھیار قرار دے دیا

فیصل آباد: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ٹی 20 کرکٹ میں یارکرز کو اہم ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولرز کے لیے رنز کا سیلاب روکنا آسان نہیں رہا۔

پی سی بی کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں وقار یونس نے کہا کہ جدید کرکٹ میں بیٹسمین زیادہ ہوشیار اور فٹ نظر آتے ہیں، فاسٹ بولرز کے لیے رنز کا سیلاب روکنا آسان نہیں رہا، فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ہماری نگاہیں ایسے بولرز پر مرکوز رہی ہیں جو فٹ اور موقع کی مناسبت سے اپنے ذہن کو استعمال کرتے ہوئے گیندوں میں ورائٹی لا سکیں۔

وقار یونس نے کہا کہ پیسرز کے لیے وائٹ بال کرکٹ خاص طور پر پی ٹوئنٹی میچز میں یارکرز کا موئثر استعمال کرنا ضروری ہے، اسپیڈ میں تبدیلی اور درست لینتھ بھی حریفوں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے کچھ وقت دینا ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.