انگلش پریمئیر فٹبال لیگ میں شیفلڈ یونائیٹدنےآرسنل کو شکست دے دی

لندن : انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ میں بڑا اپ سیٹ ،شیفلڈ یونائیٹڈ نے سابق چیمپئن آرسنل کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ برطانیہ میں ہونے والے پریمئیر فٹ بال لیگ مقابلے میں میزبان ٹیم  کا سامنا چیمپئن آرسنل سے ہوا ، شیفلڈ یونائیٹڈ نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور تابڑ توڑ حملے شروع  کیے ۔ نوجوان لائس  موئسٹ نے 33 ویں منٹ میں کارنر کک پر گیند کو جال میں پہنچا  کر میزبان ٹیم کو برتری دلا دی ۔دوسرے ہاف میں آرسنل سے مقابلہ برابر کرنے کی بے حد کوشش کی لیکن  شیفیلڈ کے گول کیپر دیوار بن کر کھڑے رہے  اور آرسنل کی طرف سے کوئی گول نہ سکا اور اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی ۔ شکست کے بعد ٹیم آرسنل کے مینجر کا کہنا تھا“یہ بہت واضح  ہے لیکن ہمیں اسے قبول کرنا ہوگا۔ ہم ہارنے کے اہل نہیں تھے لیکن  ہم اس بارے میں سوچیں گے کہ ہم کہاں بہتر ہوسکتے ہیں۔" 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.