نیلم منیر نے آئٹم سونگ کرنے کی وجہ بتادی

ادکارہ نیلم منیر نے فلم ’کاف کنگنا‘ میں آئٹم سونگ کرنے کی وجہ بتادی ۔

ہدایتکار خلیل الرحمن قمرکی نئی آنے والی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر خوب زیر بحث ہے، فلم میں نیلم منیر نے گانے ’خوابوں میں‘ پر آئٹم سونگ کیا ہے۔

نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام میں بتایا کہ فلم ’کاف کنگنا‘ میں آئٹم سونگ کرنے کے لیے صرف اس لیے راضی ہوئی کیوں کہ یہ آئی ایس پی آر کا پروجیکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے فلمی کیرئیر کا پہلا اور آخری آئٹم سونگ ہے، میں جو بھی کرتی ہوں اس کا فخریہ اظہار بھی کرتی ہوں، پاکستان کے لیے میری جان بھی حاضر ہے اور مجھے امید ہے شائقین فلم میری یہ فلم دیکھنے سینما گھر ضرور جائیں گے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر آئٹم سانگ کے حوالے سے نیلم منیر کے بیان کے بعد ان پر تنقید کی جارہی ہے ۔

فلم کاف کنگنا 25 اکتوبرسے ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.