اکرم درانی نے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئےہائیکورٹ سےرجوع کرلیا

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی کی نیب راولپنڈی میں تیسری بار پیشی، تفتیشی ٹیم کے سوالوں کے تحریری جواب جمع کرا دیئے،ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

نیب کی تفتیشی ٹیم نے گزشتہ پیشی پر اکرم درانی کو پندرہ سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا۔ سابق وزیر ہاؤسنگ نے آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے اور تمام سوالوں کے تحریری جواب جمع کرائے۔اکرم درانی نے اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی تفتیشی ٹیم کو پیش کردیں۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں یہ نیب کے سامنے اُن کی تیسری پیشی تھی۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما اور کے پی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔

گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اکرم درانی نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 23 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

درخواست میں چیئرمین نیب، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.