نیشنل ٹی 20 کپ ، خیبرپختونخوا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

 فیصل آباد (92 نیوز) نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے ۔ بابر اعظم نے 83 اور عمر اکمل نے 53 رنز کی اننگز کھیلی ۔

جواب میں خیبر پختونخوانے آخری اوور میں خوشدل شاہ کی شاندار اننگز کی بدولت میچ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے ناقابل شکست 46 رنز بنائے۔ خیبر پختونخوا کے فخر زمان نے 82 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ مین آف دی میچ قرار پائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.